کراچی(اسٹاف رپورٹر)آسٹریلیا میں پاکستا نی کرکٹ ٹیم کی بدترین کارکردگی کے بعد اگر بورڈ اور ٹیم انتظامیہ کے بیانات کا جائزہ لیں تو ایسا محسوس ہوتا ہے کہ وہ آسٹریلیا میں شکست کی ذمہ داری قبول کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں اور لفظوں کی بازی گری کے ساتھ یا تو کسی دوسرے کو ذمہ دار قرار دیا جارہا ہے یا پھر صبر کی تلقین کی جارہی ہے۔