• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقامی ہوٹل میں کرافٹ فیسٹیول کا انعقاد، کرسمس تقریبات بھی شروع

اسلام آباد (نامہ نگار) سرینا ہوٹل اسلام آباد کےتعاون سےایک غیر سرکاری ثقافتی نوماد آرٹ اینڈ کلچر سنٹر نے کرافٹ فیسٹیول کاانعقاد کیا،فیسٹیول کا افتتاح ہسپانوی سفیر مینول دوران نے کیا،کرافٹ فیسٹول صنفی تشدد کی روک تھام کے حوالے سے آگاہی مہم کا حصہ ہے، فیسٹول میں علاقائی دستکاری اور تصاویر کی نماش بھی کی گئی ، ہسپانوی سفیر نے نمائش میں رکھی علاقائی اور ثقافتی دستکاری اور ملبوسات میں دلچسپی لی،اس موقع پر ہسپانوی سفیر مینول دوران نے کہا کہ پاکستانی دستکاری کو دنیا بھر میں متعارف کرایا جائے، اس طرح پاکستانی خواتین بااختیار ہونگی اور پاکستانی ثقافت کو بھی دنیا بھر میں جاننے کا موقع ملے گا، فیسٹیول کی منتظم نگین نے کہا کہ فیسٹیول کا مقصد عورتوں اور کاری گروں کی خود مختار کرنا ہے، پاکستان ثقافتی لحاظ سے بھرپور ملک ہے جس کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔

تازہ ترین