• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

مریم نواز کی بیرون ملک جانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست

مریم نواز کی بیرون ملک جانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست


لاہور(نمائندہ جنگ،مانیٹرنگ سیل)مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نام نکالنے کیلئے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ والد کی بیماری کے باعث ذہنی دباؤ کا شکار ہوں، والد کوبھی میری ضرورت ہے، 6ہفتے کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دی جائے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے اپنا نام نکالنے کیلئے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے۔ امجد پرویز ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی گئی۔

تازہ ترین