• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیشنل سیونگ سینٹر کی مختلف بچت اسکیموں میں شرح منافع کم

لاہور ( آن لائن ) وفاقی حکومت نے قومی خزانے میں بہتری آنے کا دعویٰ کرتے ہی نیشنل سیونگ سینٹر کی مختلف بچت سکیموں میں شرح منافع کم کردیا، اس سلسلے میں شہر بھر میں واقع تمام قومی بچت مراکز میں نئے شرح منافع کے نوٹس آویزاں کردیے گئے ہیں۔

نیشنل سیونگ سینٹر نے بیوہ پیشنرز اور بہود بچت اسکیموں میں ایک لاکھ روپے کے عوض ماہانہ شرح منافع 12 سو 30 روپے سے کم کر کے 1040 روپے کردئیے ہیں۔ نئے شرح منافع کا اطلاق یکم نومبر 2019 سے کیا گیا ہے۔ جبکہ نیا شرح منافع ان بجت سرٹیفکیٹ پر لاگو ہوگا جو نومبر 2019 میں خریدے گئے ہیں۔

تازہ ترین