اسلام آباد( آئی این پی) وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ احسن اقبال اس وقت ذہنی دباو کا شکارہیں، احسن اقبال نے ملک کو 50ارب سے زائدکانقصان پہنچایا، کیس کی تحقیقات پراحسن اقبال کی بوکھلاہٹ میں اضافہ ہورہاہے، مراد سعید نے کہا احسن اقبال کو کہا تھاکہ آپ کے گھبرانے کاوقت آگیاہے، ہفتے کو مسلم لیگ (ن) کے رہنماءاحسن اقبال کے بیان پرتحریک انصاف کاردعمل دیتے ہوئے مرادسعید نے کہا احسن اقبال سوالات کے جوابات سے راہ فراراختیارکررہے ہیں۔