• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صفر کشش ثقل کینسر کے خلیات کو مار دیتی ہے، سائنسدان

سڈنی (نیوز ڈیسک)آسٹریلوی سائنسدان کینسر کے خلیات کو اب خلاء میں بھیجنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ زمین پر کشش ثقل کو ختم کرتے ہوئے جو تجربات کیے گئے ہیں، ان کے حیران کن نتائج سامنے آئے ہیں۔ سڈنی کی یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی میں بائیو میڈیکل انجینئیرنگ ریسرچ کے شعبے سے وابستہ پروفیسر جوشو چاؤ نے کہا ہے کہ میرے اردگرد بہت سے لوگوں کو کینسر ہوا، تو میں نے اسی وقت ارادہ کر لیا تھا کہ میں سرطان کے خلیات پر تحقیق کروں گا۔پروفیسر جوشو چاؤ کے مطابق وہ ایک طویل عرصے سے زیرو گریویٹی (صفر کشش ثقل) میں کینسر کے خلیات کی کارکردگی کا جائزہ لیتے رہے ہیں۔ قبل ازیں ان کی تحقیق خلاء میں ہڈیوں کو پہنچنے والے نقصان سے متعلق تھی۔انہوں نے مزید کہا کہ ابھی تک ایسی کوئی جادوئی دوا تیار نہیں کی جا سکی کہ جو کینسر کو ختم کر دے کیوں کہ کینسر کی مختلف اقسام ہوتی ہیں اور ہر ایک شخص کا اس کے خلاف ردعمل مختلف ہوتا ہے۔
تازہ ترین