• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان ریذیڈیشنل کالج لسبیلہ کے ملازمین کو 7ماہ گزرنے کے باوجود بھی تنخواہوں کی ادائیگی نہ ہوسکی

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) بلوچستان ریذیڈیشنل کالج لسبیلہ اوتھل کے ملازمین کو 7ماہ گزرنے کے باوجود بھی تنخواہوں کی ادائیگی نہ ہوسکی غریب ملازم اپنے فرائض ایمانداری کیساتھ سر انجام دے رہے ہیں اس کے باوجود بھی گزشتہ سات ماہ سے تنخواہ سے محروم ہیں ۔ غریب ملازمین کا کوئی پرسان حال نہیں۔تنخواہیں نہ ملنے کی وجہ سے ملازمین معاشی تنگی کا شکار ہوکر رہ گئے غریب ملازمین کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے۔ ملازمین نے وزیراعلی ٰ اور سیکریٹری کالجز سے اپیل کی ہے کہ انھیں تنخواہیں جاری کی جائیں۔
تازہ ترین