• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک سر لنکا سیریز: پہلے ٹیسٹ کے مہمان میانداد اور سابق سری لنکن کپتان ہوں گے

پاک سر لنکا سیریز: پہلے ٹیسٹ کے مہمان میانداد اور سابق سری لنکن کپتان ہوں گے


پاکستان اور سری لنکا سیریز میں پہلے ٹیسٹ کے مہمان خصوصی عظیم کرکٹر جاوید میانداد اور سابق سری لنکن کپتان بندولا وارناپورا ہوں گے۔

دونوں کھلاڑی پاک سری لنکا باہمی کرکٹ سیریز کے اولین ٹیسٹ میں کپتان تھے۔

دونوں سابق کپتان 10 دسمبر کو ٹرافی کے فوٹو شوٹ میں بھی شر کت کریں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ 11 دسمبر سے پنڈی میں شروع ہوگا۔

10 سال بعد سری لنکن ٹیم 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنے آج رات پاکستان پہنچ رہی ہے، سری لنکن ٹیم کو پاکستان روانگی سے قبل اس وقت دھچکا پہنچا جب اس کے فاسٹ بولر سرنگا لکمل ڈینگی بخار میں مبتلا ہو کر دورہ پاکستان سے باہر ہوگئے۔

سورنگا لکمل کی جگہ آسیتھا فرنینڈو کو ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ بدھ سے پنڈی اسٹیڈیم میں شروع ہو گا، قومی ٹیم پیر کی دوپہر پنڈی اسٹیڈیم میں پریکٹس کرے گی، جبکہ سری لنکن ٹیم منگل کو ٹریننگ سیشن کرے گی۔

تازہ ترین