• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت تعلیم کی فراہمی کا فریضہ درست طور پر ادا نہیں کررہی، وسیم اختر

کراچی(اسٹاف ر پورٹر)میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ تعلیم، صحت، سیکورٹی یہ تین چیزیں فراہم کرنا حکومت کے ذمے داری ہے، سرکاری اسکولوں کا حال سب کے سامنے ہے، حکومت تعلیمی کی فراہمی کا فریضہ درست طور پر ادا نہیں کررہی،آج اکیلا سندھ حکومت سے جنگ لڑرہاہوں،کراچی کے فنڈز کراچی کو نہیں مل رہے ہیں، کراچی کے مسائل پر وزیراعظم عمران خان سے تین اجلاس کرچکا ہوں مگر رزلٹ صفر نکلا صرف زبانی جمع خرچ والی باتیں ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اکیڈمس انٹر نیشنل اسکول گلستان جوہر کی افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصوصی کیا۔اس موقع پر ہیپی پیلس گروپ آف اسکولز کے چیئرمین آصف خان، ڈائریکٹر ملیحہ خان،اطہر خان، حسن خان،سعید خان بھی موجود تھے۔ میئر کراچی وسیم اختر کی آمد پر ان کا والہانہ استقبال کیا گیا،بچوں نے انہیں گلدستہ پیش کیا۔چیئرمین ہیپی پیلس گروپ آف اسکولز آصف خان کا کہنا تھا کہ اس اسکول کی خاص بات یہ ہے کہ اردو، انگریزی کے علاوہ چینی زبان کی تعلیم بھی بچوں کو دی جائے گی۔

تازہ ترین