• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کا براہ راست پی او اے معاملات میں مداخلت کا امکان

کراچی (نصر اقبال/ اسٹاف رپورٹر) پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن اور پاکستان اسپورٹس بورڈ ایک بار کھل کر سامنے آگئے ہیں، حکومت کی جانب سے پی او اے کے نئے انتخابات پر تحفظات کے بعد حکومت کا براہ راست پی او اے کے معاملے میں مداخلت کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ایسا ہونے کی صورت میں انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی مستقبل میں کوئی بھی سخت فیصلے کرسکتی ہے۔ پاکستان کو 2021کے سائوتھ ایشین گیمز کی میزبانی دی گئی ہے تاہم حالات کو دیکھتے ہوئے آئی او سی میزبانی چھین بھی سکتی ہے، پی او اے نے حکومت اور پی ایس بی پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ کمی نہ کی جاتی تو میڈلز کی تعداد زیادہ ہوتی۔ تاہم وفاقی وزیر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا ہے پی او اے کی کوتاہی کی وجہ سے پاکستان فٹ بال اور سائیکلنگ ٹیم ان کھیلوں میں حصہ نہیں لے سکی۔ہم نے دستے کی تعداد کم نہیں کی، پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن حکومت کے خرچے پر اپنے من پسند آفیشلز کو جوائے ٹرپ کرانا چاہتی تھی جس کی اجازت نہیں دی گئی۔

تازہ ترین