• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیکنالوجی تعاون پاک ترک ترقی میں اضافہ کریگا، ڈاکٹر جنید زیدی

اسلام آباد( اپنے نامہ نگار سے ) کامسیٹس کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرڈاکٹر ایس ایم جنید زیدی نے کہا ہے کہ سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں پاکستان اور جمہوریہ ترکی کے درمیان تعاون مستقبل قریب میں دونوں برادر ممالک کی ترقی کو مزید بڑھائےگا، یہ باتیں انہوں نے یہاں جمہوریہ ترکی کے سفارت خانے کے دورہ کے موقع پر نائب ہیڈ آف مشن حسینی ایمرہ کیورٹ سے ملاقات کے دوران کہیں ، اس موقع پر انہوں نےکہا کہ سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں دونوں ممالک کو جن چیلنجز کا سامناہے وہ باہمی اشتراک سے ختم ہو سکتےہیں، اس موقع پر سفارت خانے کے نائب ہیڈ آف مشن حسینی ایمرہ کیورٹ نے وفد کاشکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کامسیٹس نے ہمیشہ ترقی پذیر ممالک کی سماجی اور معاشی استعدادکارکو بلند کرنے میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔
تازہ ترین