ملتان(سٹاف رپورٹر) پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے سینئر نائب صدر و ممبر فیڈرل کونسل خواجہ رضوان عالم، ملتان ضلع کے جنرل سیکرٹری رائو ساجد علی، ملتان سٹی کے ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن و انچارج میڈیا سیل خواجہ عمران اور پی وائی ملتان ضلع کے جنرل سیکرٹری ملک ندیم اختر پر مشتمل وفد نے سکھر میں سابق اپوزیشن لیڈر و ایم این اے سید خورشید شاہ کے بھتیجے صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ سید اویس شاہ قادر اور بیٹے سید فرخ شاہ سے سکھر میں ملاقات کی، اس موقع پر انجینئر شوکت اللہ خان، سابق وزیراعلی گلگت بلتستان سید مہدی شاہ، ایم این اے منہیش کمار ملانی، سابق وزیر آزاد کشمیر بازل نقوی، سابق صوبائی وزیر خیبرپختونخوا سردار محمد خان، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری فنانس پیپلزپارٹی تصدق شاہ گردیزی، مرکزی صدرپیپلز یونٹی ہدایت اللہ خان، پیپلزپارٹی علما مشائخ ونگ اپر اپنجاب کے صدر علامہ یوسف اعوان بھی موجود تھے، اس موقع پر خواجہ رضوان عالم، رائو ساجد علی، خواجہ عمران اور ملک ندیم اختر نے صوبائی وزیر اویس قادر شاہ، سید فرخ شاہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خورشید شاہ پر نیب گردی کے ذریعےبنائے گئے کیس میں حکومت اب تک کچھ ثابت نہ کر سکی ہے عدالت اور خورشید شاہ ہر پیشی پر نیب سے ثبوت مانگتے ہیں لیکن ہر پیشی پر ثابت ہوا کہ کیس من گھڑت اور بے بنیاد ہے ، قائد آصف علی زرداری، فریال تالپور اور خورشید شاہ سمیت دیگر رہنماؤں کو بلاوجہ قید میں رکھا گیا ہے۔