• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مولانا فضل الرحمٰن نے قومی اسمبلی کے8الیکشن لڑے،3 میں شکست ہوئی

اسلام آباد( فاروق اقدس/ نامہ نگار خصوصی) جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمٰن کے بارے میں بعض سیاسی حلقوں اور حکومتی ترجمانوں کا یہ کہنا کہ مولانا پہلی مرتبہ اسمبلی سے باہر ہیں حقائق پر مبنی نہیں اور یہ بات محض سیاسی لا علمی کے باعث کہی جاتی ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن نے مجموعی طور پر قومی اسمبلی کے8 الیکشن لڑے،3 میں انہیں شکست ہوئی ،ر دو مرتبہ انہوں نے ایک ہی الیکشن میں ایک سے زیادہ نشستوں پر کامیابی حاصل کی ۔ قومی اسمبلی میں اپنے حلقے کی نمائندگی کے دوران وہ اپوزیشن لیڈر ، خارجہ امور کمیٹی اور کشمیر کمیٹی کے چیئرمین بھی رہے۔ پہلا الیکشن 1988 میں اپنے آبائی حلقے ڈیرہ اسماعیل خان سے لڑا اور کامیابی حاصل کی،1990 میں اسی نشست سے الیکشن میں حصہ لیا لیکن کامیاب نہ ہوسکے۔ 1993 کا الیکشن جیتا اور ایوان میں اپنے حلقے کی بھرپور نمائندگی کی۔1997 میں انہیں ایک بارپھر شکست کا سامنا کرنا پڑا ، 2002 میں قومی اسمبلی کی دو نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔2008 میں قومی اسمبلی کی نشست پر کامیابی حاصل کی اور اس عرصے میں وہ کشمیر کمیٹی کے چیئرمین بھی رہے۔ 2014 میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد کشمیر کمیٹی کے چیئرمین کی حیثیت سے انہیں وفاقی وزیر کا درجہ دیا گیا۔2018 الیکشن میں مولانا فضل الرحمٰن نے ڈیرہ اسماعیل خان کے 3حلقوں سے الیکشن لڑا، تینوں میں شکست ہوئی۔
تازہ ترین