• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹر سرفراز بگٹی کے خلاف 10سالہ بچی کے اغواءکا مقدمہ درج

کوئٹہ(آئی این پی)بلوچستان کے سابق وزیر داخلہ اور ہلوچستان عوامی پارٹی کے سینیٹر سر فراز بگٹی کے خلاف 10سالہ بچی کے اغواء کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔سینیٹر سرفراز بگٹی کے خلاف کوئٹہ کے بجلی گھر تھانے میں پولیس نے خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ جس میں درخواست گزار کی جانب سی کہا گیا کہ7 دسمبر کو وہ اپنی 10سالہ پوتی ماریہ علی کوان کے والد توکل علی سے ملانے کے لیے کوئٹہ کے فیملی عدالت لے کر گئی تھیںبچی کا والد توکل علی ان کی پوتی کو بزور طاقت فیملی کورٹ سے لے کر بھاگ گیا تھا اور بچی ماریہ کو سینیٹر سرفراز بگٹی کے گھر لے گیا۔مغویہ بچی ماریہ کی دادی نے اپنی درخواست میں توکل علی کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیاہے۔
تازہ ترین