• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا،تشدد سےزخمی ،ساتھی فرار

کراچی( اسٹاف رپورٹ)رات گئے جوہر آباد تھانے کی حدود یاسین آبادمیں واقع پیٹرول پمپ پرلوٹ مارکرنے والا ڈاکوشہریوں کےہتھے چڑھ گیا ، مشتعل شہریوں نے ڈاکو کو تشدد کر کے زخمی کردیا،اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر ڈاکو کو مشتعل افرا د سےچھڑ اکر عباسی اسپتال منتقل کیا ، پولیس کے مطابق عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ اسکا ساتھی موقع سے فرار ہوگیا تھا، تاہم پولیس کو اسلحہ نہیں مل سکا پولیس مزیدتفتیش کررہی ہے ۔
تازہ ترین