تحقیق کے شعبے سے تعلق رکھنے والی دو سعودی خواتین اسماء العمودی اور ڈاکٹر وفاء الطلحی نے مشرق وسطی میں سائنس کے میدان میں علمی خدمات کے حوالے سے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا لیا۔
عرب میڈیا کے مطابق دونوں خواتین کویونیسکو کی اورایک نجی ادارے کی Women in Science Middle East Fellowship کے چھٹے ایڈیشن میں انعام سے نوازا گیا ہے۔
سعودی خواتین میں اسماء العمودی نے خون کی بیماریوں سے متعلق طبی تحقیق کے میدان میں پی ایچ ڈی مکمل کیاہے،جب کہ ڈاکٹر وفاء الطلحی کا تحقیقی کام انسانی اعضاء کی پیوندکاری سے متعلق ہے۔
سعودی روزنامے عکاظ سے گفتگو کرتے ہوئے دونوں خواتین نے باور کرایا کہ یونیسکو کا انعام حاصل کرنے سے سائنس کے میدان میں خواتین کی تحقیق اور جدت کے رجحان کی حوصلہ افزائی ہو گی۔