• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سنڈے میگزین کا سلسلہ’’ایک پیغام، پیاروں کے نام‘‘ایک طویل عرصے سے ایک دِل کی آواز، دوسرے دِل تک پہنچانے میں پُل کا کردار ادا کررہا ہے۔اس سلسلے کے تحت ہم نے مختلف مواقع پرآپ کےدِلی جذبات و احساسات، آپ کے پیاروں تک کچھ اس طور پہنچائے کہ کئی بچھڑے آن ملے،تو کئی روٹھے مان گئے۔ اب چوں کہ نئے سال کی آمد آمد ہے، تو اگر آپ اپنے پسندیدہ صفحے (ایک پیغام، پیاروں کے نام)کے لیے سالِ نو کی مناسبت سے کوئی بھی پیغام (شعر یا نثر کی صُورت) بھیجنا چاہیں، تو ہمیں درج ذیل پتے پر ارسال کردیں۔

ایڈیٹر،سنڈے میگزین، صفحہ’’ایک پیغام، پیاروں کےنام‘‘(سالِ نو ایڈیشن)

روزنامہ جنگ، شعبۂ میگزین ، اخبار منزل، آئی آئی چندریگر روڈ ، کراچی۔

ای میل: sundaymagazine@janggroup.com.pk

یاد رہے، پیغام بھیجنے کی آخری تاریخ20دسمبر 2019ءہے۔

نوٹ: پیغام بہت مختصر ،خوش خط اور جامع ہو، تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد کو موقع مل سکے۔

تازہ ترین