• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


سری لنکا کے خلاف دو ٹیسٹ کی سیریز کے لیے قومی ٹیم میں منتخب ہونے والے بائیں ہاتھ کے تیز بولر عثمان خان شنواری کہتے ہیں کہ پاکستان کا موجودہ فاسٹ بولنگ اٹیک چند اچھے ناموں کا مجموعہ ہے، انہیں خوشی ہے کہ سلیکشن کمیٹی نے پہلی بار ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کے لیے منتخب کیا ہے۔

خیبر ایجنسی سے تعلق رکھنے والے عثمان خان شنواری جنہوں نے پاکستان کے لئے 17ون ڈے اور 16ٹی 20 کھیلے ہیں، کہتے ہیں کہ دورہ آسڑیلیا کی پرفارمنس کے بعد ہماری خواہش اور کوشش ہوگی کہ ہوم سیریز میں سری لنکا کے خلاف بہترین کھیل پیش کریں اور سیریز اپنے نام کریں۔

27فرسٹ کلاس میچوں میں 24.52 کی اوسط سے 90 وکٹیں حاصل کرنے والے عثمان خان شنواری کہتے ہیں کہ اگر انہیں ٹیسٹ ڈیبیو کا موقع ملا، تو مایوس نہیں کرینگے۔

یاد رہے ون ڈے کرکٹ میں دو بار سری لنکا کے خلاف بائیں ہاتھ کے تیز بولر پانچ وکٹ کی پرفارمنس پیش کر چکےہیں۔

تازہ ترین