بچوں سے زیادتی کے ملزم سہیل ایاز کے کمپیوٹر سے ایک لاکھ بچوں کی تصاویر برآمد ہوئی ہیں۔
ایس ایس پی راولپنڈی فیصل خان نے یہ انکشاف سینیٹ کی کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے روبرو بریفنگ کے دوران کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملزم سہیل ایاز کا ڈی این اے ایک متاثرہ بچے سے میچ کر گیا۔
چیئرمین پی ٹی اے نے سینیٹ کمیٹی کو بتایا کہ چائلڈ پورنوگرافی کی 8لاکھ ویب سائٹس بلاک کردی ہیں۔
سینیٹر کلثوم پروین نے کہا کہ بچوں کی غیراخلاقی وڈیوز ڈارک ویب پر ڈالنے کے معاملے میں بروقت اقدامات نا کرنے کے باعث بچوں سے زیادتی کے کیسز سامنے آرہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایف آئی اے اس معاملے پر انٹرپول کے ساتھ مل کر کام کرے۔