• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک۔ سری لنکا ٹیسٹ: راولپنڈی اسٹیڈیم کے اطراف سخت سیکورٹی انتظامات

پاک۔ سری لنکا ٹیسٹ: راولپنڈی اسٹیڈیم کے اطراف سخت سیکورٹی انتظامات


پاکستان اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ میچ کے دوران راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کے اطراف سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات  کیے گئے ہیں۔ صرف شٹل سروس کے ذریعے آنے والوں کو ہی اسٹیڈیم میں داخل ہونے کی اجازت ہوگی۔

اسٹیڈیم میں داخلہ صرف شٹل سروس کے ذریعے ممکن ہوگا، انتظامیہ نے پانچ دنوں کے لیے جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد کے شہریوں کے لیے ٹریفک ڈائیورژن پلان بھی جاری کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: عثمان شنواری ٹیسٹ ٹیم میں شمولیت پر خوش

میچ دیکھنے کے خواہش مند راولپنڈی اور اسلام آباد کے شہری اپنی گاڑیاں فیض آبادکےقریب پریڈگراؤنڈ میں پارک کریں گے اور وہاں سے شٹل کے ذریعے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم جائیں گے۔

پاک۔ سری لنکا ٹیسٹ: روالپنڈی اسٹیڈیم کے اطراف سخت سیکورٹی انتظامات
پاکستان کرکٹ ٹیم نے پہلے ٹیسٹ سے قبل راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں بھرپور پریکٹس کی۔

اسٹیڈیم کے اطراف فوڈ اسٹریٹ اور ڈبل روڈ پر تمام دکانوں اور ریسٹورنٹس کو بند کردیا گیا ہے۔ کھانے پینے کی اشیا اور پلاسٹک بوتلیں اسٹیڈیم میں لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیے: راولپنڈی میں پاکستانی ٹیم کی پریکٹس

میڑو بس سروس کا آپریشنل شیڈول بھی تبدیل کردیا گیا ہے۔ 9 دسمبر سے 16 دسمبر تک میڑو بس صبح 6 بجے کے بجائے 9 بجے چلے گی اور روزانہ شام 4 سے 6 بجے تک آپریشن معطل رہے گا۔

انتظامیہ نےٹیسٹ میچ کے دنوں 9 سے 16 دسمبر تک کےدوران ٹریفک ڈائیورژن پلان بھی جاری کردیا۔

یہ بھی پڑھیے: سری لنکن کرکٹ ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی

‎‏اسٹیڈیم روڈ نائنتھ ایونیو چوک سے ڈبل روڈ مری روڈ تک ٹریفک کے لیے بند رہے گا۔ جبکہ فیض آباد سے مری روڈ بھی ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند رکھا جائے گا۔

راول ڈیم چوک سے راولپنڈی جانےوالے فیض آباد سے بائیں مڑکر ایکسپریس وے جبکہ فیصل ایونیو کے ذریعے اسلام آباد سے راولپنڈ ی جانےوالے ایکسپریس وے براستہ کھنہ پل اور کرال چوک استعمال کریں گے۔

تازہ ترین