وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور امریکی قائمقام معاون وزیر خارجہ ایلس ویلز کی ملاقات ہوئی ہے۔
استنبول میں ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کی سائیڈ لائن پر شاہ محمود قریشی اور ایلس ویلزکی ملاقات ہوئی۔
ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان، افغانستان کی تعمیر و ترقی کے لیے امریکا کے ساتھ معاونت کے لیے تیار ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں بھرپور توقع ہے کہ امریکا اور طالبان کے مابین مذاکرات سے انٹرا افغان مذاکرات کی راہ ہموار ہوگی۔
شاہ محمود قریشی نے یہ بھی کہا کہ اس مذاکراتی عمل سے افغانستان میں امن کی شمع روشن ہوگی۔
ملاقات کے دوران پاکستان اور افغانستان کے مابین دو طرفہ تجارت سے متعلقہ امور پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر دونوں طرف سے کہا گیا کہ افغانستان۔پاکستان تجارت و سرمایہ کاری ورکنگ گروپ موجود ہے، جو دو طرفہ تجارت کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا۔