• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سرجانی ٹاون تھانے کی حدود سیکٹر 50 ریتی چورنگی کے قریب گاڑی کی زد میں آکر 50 سالہ نا معلوم شخص موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔درخشاں تھانے کی حدودفیز 8 میں خیابان طالب کے قریب گاڑی کی ٹکر سے 45 سالہ اللہ دتہ جاں بحق ہو گیا۔کورنگی تھانے کی حدود کورنگی ساڑھے 3کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 16سالہ اریب جاں بحق ہو گیا ، منگھوپیر روڈ نیو ناظم آباد میں دیوار گرنے سے40سالہ اللہ رکھا جاں بحق ہو گیا۔

تازہ ترین