برمنگھم(پ ر)آج 10دسمبر کو اقوام متحدہ کے عالمی یوم انسانی حقوق کے موقع پر تحریک کشمیر یورپ کے زیر اہتمام یورپ بھر میں عالمی یوم انسانی حقوق کا دن منایا جائے گا۔ مختلف ممالک میں کانفرنسز ،اجتماعات ، سیمینارز منعقد کیے جائیں گے اور مقبوضہ کشمیر میں چار ماہ سے مسلسل کرفیو ،ظلم اور انسانیت سوز مظالم کو اجاگرکیا جائے گا کہ ان حالات میں اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کی خاموشی کے نتیجے میں بھارت کی دہشت گرد حکومت کی حوصلہ افزائی ہو رہی ہے اور دہشت گردی کو فروغ مل رہا ہے۔ تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام نے جس جرأت اور استقامت کا مظاہرہ کیا اس سے بھارت اور دنیا کے لیے بڑا واضح پیغام ہے کہ کشمیر ی ان مشکل ترین حالات میں بھی بھارت کے غاصبانہ قبضہ کو تسلیم کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔محمد غالب نے کہا کہ کشمیریوں کو پاکستان سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں ، اہل کشمیر پاکستان کی طرف دیکھ رہے ہیں ۔