• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائم علی شاہ کی عبوری ضمانت میں 19دسمبر تک توسیع

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے روشن سندھ پروگرام کے تحت سولر لائٹس کی تنصیب کے پروجیکٹ میں مبینہ بے ضابطگیوں کے معاملے پر سابق وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ کی عبوری ضمانت میں 19 دسمبر تک توسیع کر دی ہے۔ گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ڈویژن بنچ نے روشن سندھ پروگرام کے تحت سولر لائٹس کی تنصیب کے پروجیکٹ میں مبینہ بے ضابطگیوں کے معاملے پر سابق وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ کی درخواست ضمانت کی سماعت کی۔
تازہ ترین