• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈسٹرکٹ کورٹس نوشہرہ میں نئی بھرتی روک دی گئی

پشاور(نیوزرپورٹر)خیبرپختونخواسروس ٹربیونل نے ڈسٹرکٹ کورٹس نوشہرہ میں درجہ چہارم کی بھرتیاں کالعدم قراردینے کے خلاف دائراپیل سماعت کے لئے منظورکرلی اورنئی بھرتی کے عمل کوروک دیااس موقع پر یاسرسلیم ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائراپیل میں عدالت کوبتایاگیاکہ درخواست گذاروں کو ڈسٹرکٹ کورٹ نوشہرہ میں درجہ چہارم بھرتی کیاگیاتھااوراس مقصدکے لئے تمام قانونی ضابطے مکمل کئے گئے تھے اوران کی بھرتی باقاعدہ ایمپلائمنٹ ایکسچینچ کے ذریعے ہوئی تھی لیکن اس کے باوجود رجسٹرارکے حکم پریہ تقرریاں منسوخ کی گئیں اوردوبارہ بھرتیوں کے لئے نیااشتہار جاری کیاگیاجو کہ غیرقانونی اورغیرآئینی اقدام ہے کیونکہ درخواست گزار دو ماہ تک اس میں فرائض بھی انجام دے چکے ہیں انہوں نے عدالت کوکہا کہ صرف اس بنیاد پرملازمت سے برطرف کرناغیرقانونی اورغیرآئینی ہے کہ طریقہ کارٹھیک طور پر نہیں اپنایاگیالہذاملازمت سے برطرفی کے احکامات کالعدم قرار دئیے جائیںجس پرٹربیونل نے بھرتی کے نئے اشتہار پر عملدرآمد روکتے ہوئے جواب طلب کرلیاہے ۔
تازہ ترین