• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مجھے ہِٹ ہونے کیلئے فواد خان اور سنجھے لیلا بھنسالی کی ضرورت نہیں ہے، حرا مانی

مجھے ہِٹ ہونے کیلئے فواد خان اور سنجے لیلا بھنسالی کی ضرورت نہیں ہے، حرا مانی


پاکستانی ڈراما انڈسٹری کی مشہور اداکارہ حرا مانی کا کہنا ہے کہ اُن کو ہِٹ ہونے کے لیے فواد خان اور سنجھے لیلا بھنسالی کی ضرورت نہیں ہے۔

ایک گھنٹہ قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر معروف اداکارہ حرا مانی کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں اُنہوں نے اپنے مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ’آپ لوگ یہ یاد رکھیں کہ مجھے ہِٹ ہونے کے لیے نہ تو فواد خان کی ضرورت ہے اور نہ ہی مجھے ہِٹ ہونے کے لیے سنجھے لیلا بھنسالی کی ضرورت ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ ’میری نظر میں کسی بھی انسان کو مشہور یا ہِٹ اُس کی پرفارمنس کرتی ہے نا کہ لوگ۔‘

حرا مانی نے کہا کہ’یہ پرفارمنس آپ کہیں بھی دے سکتے ہو اگر آپ کی پرفارمنس اچھی ہوگی تو آپ ضرور ہِٹ ہوجاؤ گے۔‘

اُنہوں نے کہا کہ ’میں آپ سب کو اِس بات سے آگاہ کر رہی ہوں کہ میں نے اپنی اچھی پرفارمنس سے ایک کے بعد ایک ڈرامے کو ہِٹ کیا ہے اور ساتھ ہی میں خود بھی ہِٹ ہوئی ہوں۔‘

اُنہوں نے کہا کہ ’میں انڈسٹری کی ایک واحد اداکارہ ہوں جو ماں بننے کے بعد ہیروئن بنی ، میں نے اس بات کا جواب دیا کہ ہمارا معاشرہ 2 بچوں کی ماں کو ایک ہیروئن کے روپ میں دیکھنا پسند کرے گا یا نہیں اور میں کامیاب بھی ہوئی ہوں، لوگ میری پرفارمنس کی بنا پر مجھے پسند کر رہے ہیں۔‘

تازہ ترین