• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حرا اور آئمہ بیگ کی ایک ساتھ گانے کی وڈیو وائرل


پاکستان کی خوبرو اداکارہ حرا مانی اورگلوکارہ آئمہ بیگ کی ایک ساتھ گانے کی وڈیو وائرل ہوگئی۔

پاکستانی اداکارہ حرا مانی آج کل ڈراموں میں اپنے کرداروں کے باعث مداحوں کی پسندیدہ اداکارہ بنی ہوئی ہیں، وہ اپنی بہترین اداکاری کے باعث مداحوں سے خوب داد سمیٹ رہی ہیں جبکہ آئمہ بیگ وہ ابھرتی ہوئی گلوکارہ ہیں جن کی گلوکاری کی ہر کوئی تعریف کرتا ہوا نظرآتا ہے۔

حرا مانی اور آئمہ دونوں ہی اوسلو میں آئی پی پی اے ایوارڈ شومیں موجود تھیں جہاں آئمہ بیگ اداکارہ حرا کو کہہ رہی تھیں کہ وہ اپنے مشہور ڈرامہ دو بول کا او ایس ٹی گانا گا کر دکھائیں۔

جب دونوں نے مل کریہ گانا گایا تو سامنے بیٹھے ایوارڈ شو میں شریک مداحوں اور فنکاروں کی جانب سے خوب داد دی گئی۔

تازہ ترین