• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت، متنازع سٹیزن شپ بل کی منظوری کیخلاف احتجاج

بھارتی پارلیمنٹ کے ایوانِ زیریں میں تارکینِ وطن کی شہریت سے متعلق متنازع ترمیمی بل کی منظوری کے خلا ف بھارت کے اندر سے ہی آوازیں اٹھنے لگیں، شمال مشرقی ریاستوں میں آج 12 گھنٹے تک ہڑتال ہے۔

آسام ، منی پور، تریپورہ سمیت بھارت کی شمال مشرقی ریاستوں میں بل کی منظوری کے خلا ف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے، عوام سڑکوں پر نکل آئی، ٹائر جلا کر سڑکیں بلاک کر دیں جبکہ آسام میں تعلیمی ادارے اور کاروباری مراکز بند، امتحانات ملتوی کردیئے گئے ہیں۔

دوسری جانب بی جے پی کےاتحادی اکالی دل نے بھی بل میں مسلمان تارکین وطن کو بھی شامل کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

بھارتی ایوانِ زیریں نے گزشتہ روز 12 گھنٹے کی بحث کے بعد تارکینِ وطن کی شہریت سے متعلق متنازع ترمیمی بل کثرتِ رائے سے منظور کر لیا تھا۔

مسودۂ قانون کے تحت پاکستان، بنگلہ دیش اور افغانستان سے بھارت جانے والےغیر مسلموں کو شہریت دی جائے گی ۔

تازہ ترین