• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریٹائرڈ ملازمین کو کاغذات کی تکمیل تک 65 فیصد رقم ملتی رہیگی، اے جی سندھ

ریٹائرڈ ملازمین کو کاغذات کی تکمیل تک 65 فیصد رقم ملتی رہیگی، اے جی سندھ


حکومت سندھ نے ریٹائر ہونے والے ملازمین کی پینشن سے متعلق اہم فیصلہ کیا ہے۔ اکاؤنٹنٹ جنرل سندھ غفران میمن کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق ریٹائر منٹ کی عمر کو پہنچنے والے افراد کو کاغذات مکمل ہونے تک پینشن کی 65 فیصد رقم ماہانہ بنیاد پر دی جاتی رہے گی۔

اکاؤنٹنٹ جنرل سندھ نے مزید کہا کہ ریٹائرمنٹ کی نامکمل دستاویزات کی وجہ سے پینشنرز کو ماہانہ پینشن کے حصول میں مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا تھا، تاہم اب ایک سال تک پینشنرز کو پینشن کی مد میں ملنے والی رقم کا 65 فیصد دیا جاتا رہے گا۔

انکا کہنا تھا کہ اس حوالے سے تمام صوبائی سیکریٹریز کو ہدایت کی گئی ہے کہ ریٹائرمنٹ سے چھ ماہ قبل ملازمین کے کاغذات مکمل کئے جائیں۔

غفران میمن نے کہا کہ کاغذات مکمل ہونے کے بعد پینشنرز کو مکمل پینشن اور بقایا رقم بھی جاری کر دی جائے گی۔

تازہ ترین