• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر میں بربریت پر عالمی طاقتوں کی خاموشی افسوسناک ہے،ویر جی کو ہلی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے انسانی حقوق ویرجی کوہلی نے کہا ہے کہ ا نسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر بھی مقبوضہ کشمیر کے عوام پر بھارت کی جانب سے ہونے والے ظلم اور بربریت پر عالمی طاقتوں کی خاموشی افسوسناک ہے، پاکستانی عوام مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں اور بہنوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں،آج کی اس تقریب کو مقبوضہ کشمیر کے مظلوم بہن بھائیوں کے نام کرتے ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ انسانی حقوق سندھ کی جانب سے 10 دسمبر انسانی حقوق کے عالمی دن کی مناسبت سے نجی ہوٹل میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انھوں نے کہا کہ پاکستان کی واحد سیاسی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی ہے جس نے ملک میں انسانی حقوق کی فراہمی اور تحفظ کے لیے کام کیا،سندھ میں عورتوں ، بچوں، خواجہ سراؤں، کم عمری کی شادیوں، اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے جو کام اور قانون پاس کیے انکی مثال ملک کے دیگر صوبوں میں موجود نہیں،سندھ میں انسانی حقوق کی حالت دیگر صوبوں سے کہیں بہتر ہے، محکمہ انسانی حقوق سندھ کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے بھرپور اقدامات کر رہے ہیں، سینیٹر کرشنا کماری نے کہا کہ دنیا کے تمام مذاہب انسانی حقوق کی مساوی فراہمی کی تعلیمات دیتے ہیں، دنیا میں برپا ہونے والا شر انسانوں کا خود پیدا کردہ ہے کسی مذاہب یا فرقے کا اس سے کوئی تعلق نہیں۔تقریب سے ایم پی اے قاسم سومرو، ایڈوائزر وزیر اعلیٰ سندھ ریاض حسین شاہ، سندھ کمیشن فار ویمن کی چیئرپرسن نز ہت شیریں، سیکریٹری محکمہ انسانی حقوق بدر جمیل میندھرو، ڈائریکٹر محکمہ انسانی حقوق سندھ قمر رضا ،ایڈمنسٹریٹر ہیو من را ئٹس سندھ اشفا ق احمد اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔
تازہ ترین