• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بوٹ بیسن فوڈ اسٹریٹ ،ما حولیاتی امور کو بہتر بنانے کی ہدایت

کراچی(اسٹاف ر پو ر ٹر)وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر برائے قانون، ماحولیات، موسمیاتی تبدیلی اور ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے بوٹ بیسن کی فوڈ اسٹریٹ کے ماحولیاتی مسائل کا نوٹس لیتے ہوئے ادارہ تحفظ ماحولیات سندھ کو اس ضمن میں فوری اقدام کی ہدایت کی ہے جس پر ڈی جی سیپا نعیم مغل نے فوری ایکشن لیتے ہوئے یونین کے نمائندوں کو اپنے دفتر میں طلب کرکے بوٹ بیسن فوڈ اسٹریٹ کے ماحولیاتی امور ٹھیک کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔ نعیم مغل نے کہا کہ یونین تمام دکانداروں کی شراکت سے جلد از جلد اپنے فوڈ اسٹریٹ کا ماحولیاتی منیجمنٹ پلان بنائے اورکچرے کے انتظام و دھویں کی روک تھام کا ماحول دوست بندوست کرے۔
تازہ ترین