مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ آصف زرداری سندھ کے نہیں پورے پاکستان کے صدر رہ چکے ہیں، وفاقی حکومت بطور سابق صدرِ مملکت انہیں تمام سہولتیں فراہم کرے۔
لاہور میں مسلم لیگ ق سندھ کے وفد نے چودھری شجاعت سے ملاقات کی، وفد کی قیادت طارق حسن کررہے تھے۔
اس موقع پر چودھری شجاعت کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کی صحت کے معاملات کو صوبائیت کا رنگ نہ دیا جائے، ان پر مقدمات کا ٹرائل پنجاب میں کرنے سے لوگوں کو بات کرنے کا موقع ملتا ہے۔