کراچی (اسٹاف رپورٹر) اسلامی جمعیت طلبہ کراچی کے ترجمان عبدالاحد طلحہ کا کہنا تھا کہ حکومتِ سندھ کی کابینہ نے طلبہ یونین کے حوالے سے بل کی منظوری دی ہے جسکا خیر مقدم کرتے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ طلبہ یونینز کے انتخابات کے ذریعے طلبہ و طالبات اپنے نمائندوں کو منتخب کریں گے جس کے ذریعے طلبہ ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو کر اپنے حقوق کی جدوجہد یکساں طور پر کر سکیں گے جو کہ طلبہ کا جمہوری حق ہے۔اس کے ساتھ ساتھ انتخابات ہونے کے نتیجے میں ملک کے تعلیمی اداروں میں نظم و ضبط اورتعلیمی ماحول بہتر ہوگا اور غیرنصابی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔