اسلام آباد(نمائندہ جنگ) پاک روس مشترکہ بین الحکومتی کمیشن کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا، یہ کمیشن برائے تجارت، معیشت، سائنس و تکنیکی معاونت کا چھٹا اجلاس ہے، تجارتی وفد کی قیادت روسی وزیر تجارت کے اینڈری زیلینوف کر رہے ہیں، اجلاس میں پاکستان، روس تجارتی فروغ، کاروباری حجم بڑھانے اور تیل و گیس کے شعبے میں تعلقات کے فروغ پر بات ہوگی۔