• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام اپنی شکایات کونسل کوبھجوائیں پیمرا شکایات کونسل

کوئٹہ (پ ر)پیمرا شکایات کونسل کا 39واں اجلاس عبدالجلیل چیئرمین کونسل آف کمپلینٹس بلوچستان کی صدارت میں ریجنل آفس کوئٹہ میں ہواجس میں بلوچستان ریجن کے کیبل آپریٹرز اور ایف ایم ریڈیوز کے حوالے سے معاملات زیرغور آئیں کونسل نے عوام سے گز ا رش کی کہ عوام کیبل آپریٹرز ،ایف ایم ریڈیوز اور ٹی وی چینلز کے حوالے سے اپنی شکایات کونسل کو بھجوائیں جس کی مدد سے پیمرا کی بہتر انداز میں رہنمائی ہو سکے اجلاس میں دیگر کونسل ارکان محمد عظیم کاکڑ محمد ہمایوں بارکزئی، ریحانہ خلجی اور کامران زیب (ڈی جی ایم /سیکرٹری کونسل) بھی موجود تھے۔
تازہ ترین