• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران رنجیدہ ،نوازگولی دیکر نکل گئے، کرپشن پرہمیں ڈبل سزا،شیخ رشید

کراچی(جنگ نیوز) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان کو ملال ہے کہ نوازشریف گولی دے کر چلے گئے ہیں شہباز شریف کی پوری جماعت اور پیپلزپارٹی جنرل قمر جاوید باجوہ کو ووٹ دیں نواز شریف کے گھر کے باہر مظاہرہ نہیں ہونا چاہیے تھا،دوسروں کو کرپشن پر اگر سات سال کی سزا ہوئی ہے تو مجھ سمیت تحریک انصاف کے وزیروں کو کرپشن 14 سال سزا ہونی چاہیے۔ وہ جیو کے پروگرام ’آپس کی بات‘میں میزبان منیب فاروق سے گفتگو کر رہے تھے۔مسلم لیگ نون کے رہنما خواجہ آصف نے کہا کہ محترم ادارے کا معاملہ ہے اس کو پبلک ڈیبٹ کا حصہ نہ بنایا جائے حکومت کے ساتھ تعاون نہ کرنے کے میرے بیان کو ٹوئسٹ دیا گیا کہ آرمی چیف کی توسیع کے بارے میں بات کی ہے، میری مراد اس بات سے نہیں تھی اس کا ابھی تفصیلی فیصلہ ہی نہیں آیا لندن میں جو واقعہ ہوا ہے پاکستان کی تاریخ میں نئی روایت ڈالی گئی ہے۔الیکشن کمیشن کا معاملہ اگر افہام تفہیم سے طے پاجاتا ہے تو ایک اعتماد کی فضا الیکشن کمیشن کے بارے میں قائم ہو گی۔شیخ رشید نے مزید کہا کہ کیبنٹ میں آج ڈیسکس ہوا ہے میرے خیال میں مریم نواز کے حق میں کوئی ووٹ نہیں ہے جہاں تک آصف زرداری کی بات ہے انہیں جانے دینا چاہیے وقت آنے پر نیب سب کے خلاف کارروائی کرے گا آج اقتدار ہے کل نہیں ہوگا، جہاں تک احتساب کی بات ہے احتساب ضرور ہونا چاہیے۔ آج کیبنٹ میں وزیراعظم سے کہا ہے کہ مہنگائی کی وجہ سے لوگ ہم سے نفرت نہیں کرتے لیکن خفا ضرور ہیں اور عمران خان کو مہنگائی کا شدت سے احساس ہے آج بھی اس حوالے سے بریفنگ دی ہے، امید ہے آگے معیشت بہتر ہونے جارہے ہے، شیخ رشید نے کہا کہ تحریک انصاف نام ہی عمران خان کا ہے عمران خان کے جو وزیر بنے ہوئے ہیں اگر عمران خان نہ ہوں تو کونسلر بھی نہیں بن سکتے عثمان بزدار مجھے تو بہت اچھے لگتے ہیں میرے حلقے میں تو سارے کام ہو رہے ہیں دوسروں کو بھی چاہیے اپنے حلقوں میں جس چیز کی ضرورت ہے اس کو عثمان بزدار کے سامنے رکھے اور کام کروائے میں مشرف کو غدار نہیں سمجھتا ان کے ہاتھ سے حلف لیا ہے بلکہ ان سب نے ان کے ہاتھ سے حلف لیا ہے اور وہ ایماندار آدمی ہیں مولانا فضل الرحمن نے اتنے مولوی جمع کیے فائدہ کچھ نہیں ہوا بری طرح وہ ناکام ہوئے۔
تازہ ترین