• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سٹریٹ کرائم نہ رک سکا، متعدد وارداتوں میں شہری لٹ گئے

راولپنڈی، اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار) مختلف علاقوں میں ڈکیتی ،چوری اورنقب زنی کی وارداتوں میں شہری پانچ گاڑیوں،تین رکشوں، متعددموٹرسائیکلوں،طلائی زیورات اور نقدی وغیرہ سے محروم ہوگئے ۔ اسلام آباد سے بھی ایک کار اور دو موٹر سائیکل اڑا لئے گئے۔ تھانہ سٹی کو محمد ذکی بھٹی نے بتایا کہ بازار تلواڑاں کے قریب 2 نامعلوم ملزمان موٹرسائیکل پر آئے اور مجھ سے اسلحہ کی نوک پر موبائل فون اور 13ہزار روپے چھین کرفرارہو گئے ۔ تھانہ سٹی کومحمد وقاص نے بتایا کہ چلڈرن پارک کے پاس 2 نامعلوم نقاب پوش موٹرسائیکل سوار مجھ سے موبائل چھین کر فرار ہو گئے۔ تھانہ سٹی کو اسد نواز نے بتایا کہ دو نامعلوم لڑکے آئے میرا موبائل چھین کر فرار ہوگئے ۔ تھانہ وارث خان کو علی حیدر بٹ نے بتایا کہ میں اور شمشیر علی دکان پر موجود تھے کہ 2 نامعلوم لڑکے موٹرسائیکل پرآئےاور اسلحہ کی نو ک پر مجھ سے 8 ہزارروپے اور شناختی کارڈ اور میرے چھوٹے بھائی اکرم کا اے ٹی ایم کارڈ، شمشیر علی سے ایک ہزار روپے اور شناختی کارڈ چھین کر فرار ہوگئے ۔ تھانہ بنی کو ولید نے بتایا کہ اپنی دکان نور سپر سٹور پر موجود تھا کہ ایک لڑکا چادر اوڑھے سٹور پر آیا سگریٹ کی ڈیمانڈ کی ،اسی دوران پسٹل نکال لیا اوردرازسے 30 ہزار روپے اور موبائل کارڈ مالیتی قریب 30 ہزار روپے اور میرا موبائل فون چھین کرفرار ہو گیا۔ تھانہ نصیرآبادکومحمد شہاب الدین نے بتایا کہ نامعلوم چور میرے گھر کے تالے توڑ کر ایک لاکھ روپے اور طلائی زیورات چوری کرکے لے گئے۔تھانہ نصیرآبادکوخالدمحمود نے بتایا کہ نامعلوم چور میری دکان کے تالے توڑ کر 35ہزارروپے چوری کرکے لے گئے۔تھانہ آراے بازارکو نور عمران نے بتایا کہ2 نامعلوم موٹرسائیکل سوار مجھ سے میراپرس چھین کر فرارہوگئےجس میں 3ہزارروپے اور موبائل تھا۔تھانہ ریس کورس کو راجہ بختیاراحمد شاہین نے بتایا کہ میں اور میری فیملی اپنی گاڑی میں جارہے تھے کہ2 نامعلوم موٹرسائیکل سوار ہم سے اسلحہ کی نوک پر طلائی انگوٹھی مالیتی35ہزارروپے زبردستی چھین کرفرارہوگئے۔تھانہ سول لائن کو عبدالسلام نے بتایا کہ 2 نامعلوم ملزمان گھر میں زبردستی داخل ہوئے جنہوں نے گھر سے قینچی اٹھالی اور ہمارے گھر سے تلاشی کرکے 9ہزارڈالر،3لاکھ روپے اورطلائی زیورات چوری کرکے لے گئے۔تھانہ ائرپورٹ کو محمد انضمام نے بتایا کہ3 نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے مجھے روکا اور اسلحہ کی نوک پر پرسزبردستی چھین کر فرارہوگئےجس میں7ہزراروپے اورموبائل تھا۔تھانہ ائرپورٹ کو محمد حسان نے بتایا کہ 3نامعلوم مسلح افراد موٹرسائیکل پر آئے اور اسلحہ کی نوک پر میرا موبائل چھین کرفرارہوگئے۔تھانہ ٹیکسلاکو حاجی نصیر الدین نے بتایا کہ ایک عورت اور 3مرد زبردستی گھر میں داخل ہوئے اور اسلحہ کی نوک پر 15ہزارروپے، طلائی زیورات اور دیگر سامان زبردستی لے گئے ۔تھانہ صدرواہ کو سہیل ظفر نے بتایا کہ2 نامعلوم موٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پر مجھ سے 2لاکھ روپے جبکہ محمد سجادسے50ہزارروپے زبردستی چھین کرفرارہوگئے۔تھانہ صدربیرونی کوجارج مسیح نے بتایا کہ سائل کے گھر اور ملحقہ دکان کے تالے توڑ کر چور 30ہزارروپے ، کپڑے ، پنکھے ، برتن ، پرائز بانڈز مالیتی 69ہزار سات سوروپےاور سامان کریانہ مالیتی 60ہزارروپے چوری کر کے لے گئے۔ تھانہ گولڑہ کے علاقہ جی 13 میں ابوبکر سے نامعلوم مسلح افراد نے نقدی اور مو بائل فون چھین لیا ، تھانہ لوہی بھیر پولیس کو محمد تعظیم نے بتایاکہ نامعلوم ملزمان نے گھر سے ملکی و غیر ملکی کرنسی 8لاکھ چوری کر لی ۔ شالیمار پولیس کو صلاح الدین نے بتایاکہ محمد اشرف نے6لاکھ روپے فلیٹ لیکر دینے کے لئے وصول کئے لیکن فلیٹ نہیں دیا اور دھوکہ دہی سے رقم خرد برد کر لی۔ کورال پولیس نے ناصر حسین کی درخواست پر احتشام و غیر ہ کیخلاف 12 لاکھ 65ہزار روپے چیک ڈس آنر کا مقد مہ درج کر لیا۔
تازہ ترین