• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کتھئی رنگ کے چھوٹے چھوٹے السی کے بیجوں میں قدرت نے بے شمار فوائد رکھیں ہیں، یہ بے شمار طبی خصوصیات کے حامل ہیں اسی لیے روزانہ کی بنیاد پر ان کے استعمال سے جلد کی خوبصورتی، ناخن، بالوں اور صحت مند رہنے کے لیے کسی اور سپلیمنٹس کی ضرورت نہیں رہتی۔

ماہرین غذائیت کا کہنا ہے کہ السی میں اومیگا تھری، فائبر، متعدد منرلز، وٹامنز اور انوکھی قسم کی جڑی بوٹی کمپاؤنڈز پائے جانے کے باعث اس کا استعمال دل کے مریضوں کے لیے بہترین غذا ہے جبکہ یہ کینسر اور ذیابطیس 2 سے بھی بچاتی ہے، اس کے علاوہ گُڈ فیٹ ، پروٹین حاصل کرنے کا اچھا ذریعہ ہے ۔

السی میں پائے جانے والے متعدد وٹامنز ، منرلز اوردیگر خصوصیات

تھا ئمائین : تھا ئمائین کو وٹامن بی 1 بھی کہا جاتا ہے ، وٹامن بی کو نظام ہاضمہ کی صحت کے لیے بنیادی جز قرار دیا جاتا ہے ۔

کوپر: کوپر انسانی جسم کے متعدد فنکشنزکے کام آتا ہے ، جسم متحرک رکھنے کے لیے اس کا استعمال بہت ضروری ہے ۔

مولیبڈینم : السی میں مولیبڈینم منرل بھی پایا جاتا ہے جس سے انسانی پٹھوں کو نشونما میں مدد ملتی ہے، یہ ایک بنیادی منرل ہے جو صرف بیجوں میں ہی پایا جاتا ہے ۔

میگنیشیم: میگنیشیم سے انسانی پٹھوں کو بننے میں مدد ملتی ہے جبکہ اس کا استعمال لازمی بتایا جاتا ہے ، میگنیشیم السی کے علاوہ کیلوں میں بھی بھاری مقدار میں  پایا جاتا ہے۔

فاسفورس: ہڈیوں کی صحت میں اہم کردار ادا کرنے والا اور انسانی جسم کے پٹھوں کو متوازن رکھنے والا فاسفورس السی میں مناسب مقدار میں پایا جاتا ہے ۔

السی کے استعمال کے فوائد کیا ہیں ؟

وزن میں کمی کا ذریعہ

وزن میں کمی لاتا ہے۔ تحقیق کے مطابق السی وزن کم کرنے میں نہایت معاون ثابت ہوتا ہے اس میں موجود فائبر کی بھاری مقدار نظام ہاضمہ، کولیسٹرل لیول متوازن رکھتی ہے جبکہ میٹابالزم کو تیز کرتی ہے ، السی کے آٹے کی روٹی یا اس کا آٹا نیم گرم پانی میں ملا کر پینے سے بے شمار فوائد حاصل ہوتے ہیں  اور دنوں میں وزن میں کمی بھی آتی ہے ۔

دل کے امراض میں مفید

السی میںبھا ری مقدار میں اومیگا تھری، فائبر لیگنانس پایا جاتا ہے جس سے دل کی صحت میں اضافہ ہوتا ہے اور شریانیں کھلی رہتی ہیں جس کے سبب ہارٹ اٹیک کے خطرات میں کمی آتی ہے ، السی کا استعمال خون کو پتلا کرتاہے۔

کینسر سے بچاؤ

تحقیق کے مطابق السی کے استعمال سے بریسٹ، کولون ( آنتوں کا کینسر ) ، اسکن اور پھیپھڑوں کا کینسر بننے والی وجوہات کا قدرتی طور پر خاتمہ ہو جاتا ہے ۔ السی کا استعمال خواتین کے لیے بہترین آپشن ہے، اس میں  خواتین کے جملہ امراض کا علاج موجود ہے ۔

شوگر کے مریضوں کے لیے بہتر غذا

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی جانب سے 2012 میں کی گئی ایک تحقیق کے مطابق ہر 10 افراد میں سے ایکفرد شوگر کا مریض ہے، ان مریضوں میں ذیابطیس 1 اور 2 کے مریض شامل تھے، انہیں شوگر کی ادویات کے ساتھ 10 سے 20 گرام السی کا استعمال کروایا گیا تھا جس کے نتیجے میں ان افراد کا بلڈ شوگر لیول متوازن اور شوگر لیول مناسب سطح پر آ گیا تھی ۔

تازہ ترین