• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ میں انسانی اسملنگ کے خلاف کارروائی، 5 افراد گرفتار

فائل فوٹو برطانوی وزیر
فائل فوٹو برطانوی وزیر 

برطانیہ میں غیر قانونی انسانی اسمگلنگ کے خلاف بڑی کارروائی کے نتیجے میں پانچ افراد گرفتار کرلیے گئے۔ 

ویسٹ یارکشائر میں امیگریشن انفورسمنٹ ٹیموں کی کامیاب کارروائی کے دوران انسانی اسمگلنگ میں ملوث ایک بڑے گروہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے اس سلسلے میں بیٹلی، ہیکمنڈوائک اور لیڈز میں چھاپے مار کر چار مردوں اور ایک خاتون کو گرفتار کر لیا گیا، جن کی عمریں 26 سے 45 سال کے درمیان ہیں۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ گروہ اب تک 500 سے زائد افراد کو غیر قانونی طریقے سے برطانیہ اسمگل کر چکا ہے، جنہوں نے ہر شخص سے تقریباً £5,000 وصول کیے گئے۔

اہم ملزم پر الزام ہے کہ اس نے £1.3 ملین کی خطیر رقم بینک اکاؤنٹ کے ذریعے منتقل کی، جب کہ اس کی ظاہر کردہ سالانہ آمدنی صرف £35,000 تھی۔ ایک اور مشتبہ شخص کے دو بینک اکاؤنٹس میں £1 ملین سے زائد رقم موجود پائی گئی، حالانکہ وہ حکومتی مالی امداد 'یونیورسل کریڈٹ' حاصل کر رہا تھا۔

اسی آپریشن کے تحت ایسیکس میں بھی تین افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

برطانیہ کی بارڈر سیکیورٹی اور پناہ گزینوں کی وزیر اینجلا ایگل نے کہا ہے کہ یہ آپریشن اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ ہم انسانی اسمگلنگ اور جدید غلامی میں ملوث مجرمانہ گروہوں کے خلاف سخت اقدامات جاری رکھیں گے۔ ہم متاثرین کو ہر ممکن تحفظ اور انصاف دلانے کے لیے پرعزم ہیں۔

برطانیہ و یورپ سے مزید