• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم کا نام ECL سے نکالنا مشکل ہے: فیصل جاوید

فیصل جاوید کی ’جیو نیوز‘ کے مارننگ شو ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو


پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنا مشکل ہے۔

’جیو نیوز‘ کے مارننگ شو ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ مریم نواز کو ضمانت والد کی تیمار داری کے لیے ملی تھی لیکن اب ان کے والد یہاں نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کے بیٹے یہاں والد کی عیادت کے لیے نہیں آئے لیکن بیٹی بیرونِ ملک ان کی عیادت کے لیے جانا چاہتی ہیں۔

فیصل جاوید نے مزید کہا کہ یہ حقیقی نہیں چھوئی موئی اپوزیشن ہے، قانون سازی کی بات ہو تو حزبِ اختلاف پارلیمنٹ میں ہنگامہ آرائی کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: مریم کا نام ECL سے نکالنے کیلئے حکومت کے پاس 7 روز

انہوں نے یہ بھی کہا کہ قانون سازی کے لیے اپوزیشن کو منانے کی بات نہیں، قانون سازی کا معاملہ حل ہو جائے گا، اپوزیشن کے سارے حربے اس لیے ہیں کیونکہ ان کو پتہ ہے کہ عمران خان کامیاب ہو رہے ہیں۔

تازہ ترین