• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قانون کے رکھوالوں نے ہی قانون کو روند ڈالا، فردوس اعوان

قانون کے رکھوالوں نے ہی قانون کو روند ڈالا، فردوس اعوان


وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ قانون کے رکھوالوں نے ہی قانون کو روند ڈالا۔

ایک بیان میں فردوس اعوان نے پی آئی سی اسپتال لاہور پر وکلاء کے حملے کی مذمت کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ قانون کے رکھوالوں کی طرف سے ہی قانون کو روندنا قابل مذمت ہے۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی نے یہ بھی کہا کہ ن لیگ اس سے قبل بھی اپنے کارکنوں کے ذریعے کالے کوٹ کی حرمت کو پامال کرنے کی کوشش کرچکی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کو عدالت نے طبی بنیاد پر ضمانت دی ہے، جو ایک قیدی کا حق ہے۔

تازہ ترین