• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

گوگل کی پاکستان میں سرچ کیے جانے والے پروگراموں کی فہرست جاری

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)دنیا کی سب سے بڑی اور معتبر سرچ انجن گوگل نے سال 2019 میں پاکستان کے اندر سرچ کی جانے والی 10 فلموں اور ڈراموں کی فہرست جاری کردی۔

گوگل یہ فہرست ہر سال کے آخری مہینے کے وسط تک شائع کرتا ہے۔گوگل سرچ انجن پر لوگوں نے درج زیل فلموں اور ڈراموں کو سب سے زیادہ سرچ کیا:

اس فہرست میں نمبر ون پر آنے والی فلم مارول کمپنی کی ایونجرز اینڈ گیم کے جس نے ریلیز کے صرف 5 روز میں اب تک کی سامنے آئی ہر فلم کا ریکارڈ توڑ دیا تھا۔


یہ بھی دیکھئے: گوگل پر سب سے زیادہ سرچ ہونے والی شخصیات


پاکستان میں سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی یہ فلم اب تک 2 ارب 79 کروڑ 78 لاکھ ڈالر کا بزنس کرچکی ہے۔ دوسرے نمبر پر بھارت کے مشہور ترین ریئلٹی شو ‘بگ باس’ کے 13 ویں سیزن کو بھی پاکستانیوں نے گوگل پر بہت زیادہ سرچ کیا۔

پاکستانی نجی ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والے ڈرامے عہد وفا کی اب تک صرف 12 اقساط سامنے آئی ہیں، اس کے باوجود یہ ڈراما اس فہرست میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔چوتھے نمبر پر سنو چندا سیزن 2رواں سال رمضام کے موقع پر سامنے آیا پاکستانی ڈراما ʼسنو چندا 2ʼ 2018 کے کامیاب ڈرامے سنو چندا کا سیکوئل تھا۔اس ڈرامے میں اداکارہ اقرا عزیز اور فرحان سعید نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔

پانچویں نمبر پر آنے والی بولی وڈ اداکارہ شاہد کپور کی فلم ʼکبیر سنگھ ویسے تو باکس آفس پر شاندار بزنس کرنے میں کامیاب ہوئی البتہ اس فلم کو ریلیز کے بعد تجزیہ کاروں کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

اس فہرست میں ہولی وڈ ایکشن فلم کیپٹن مارول بھی چھٹے نمبر پرجگہ بنانے میں کامیاب ہوئی۔

مارول اسٹوڈیو کے بینر تلے بننے والی اس پہلی خاتون سپر ہیرو فلم میں 28 سالہ اداکارہ بری لارسن نے سپر ہیرو کا روپ اختیار کیا تھا۔پاکستانی نجی چینلپر نشر کیا جانے والا ڈراما ʼمیرے پاس تم ہو اس وقت پاکستان میں دیکھا جانے والا سب سے مقبول ڈراما فہرست میں 7 ویں نمبر پر ہے۔8

ویں نمبر پر موٹو پتلو 2019 کارٹون ہے،موٹو پتلو کارٹون دو دوستوں پر مبنی ہے جو مشکلات میں ایک دوسرے کی مدد کرتے رہتے ہیں جبکہ پیسے کمانے کے لیے بھی کسی نہ کسی مشکل میں پھنس جاتے ہیں۔

رواں سال جیو انٹرٹینمنٹ پر سامنے آئے ڈرامے ʼبھروسہ پیار تیراکو بھی لوگوں نے گوگل پر بہت زیادہ سرچ کیا۔اس ڈرامے میں عدیل چوہدری اور کوم عزیز نے مرکزی کردار نبھائے جبکہ سیمی پاشا اور بابر خان نے بھی معاون کردار نبھائے۔

بولی وڈ کی رواں سال ریلیز ہونے والی فلم گلی بوائے اس فہرست میں 10ویں نمبر پر ہے، اس فلم میں بولی وڈ کے جوشیلے اداکار رنویر سنگھ نے مرکزی کردار نبھایا، جبکہ ان کا ساتھ اداکارہ عالیہ بھٹ نے دیا تھا۔

تازہ ترین