• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غلط خبر یا تجزیے پر سکیورٹیز ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائیگی، ایس ای سی پی

اسلام آباد ( نمائندہ جنگ ) ایس ای سی پی نے کہا ہے آئندہ گمراہ کن اور غلط خبر یا تجزیئے پر سکیورٹیز ایکٹ کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ،ایس ای سی پی کے مطابق گزشتہ چند دنوں میں الیکٹرانک، پرنٹ اور سوشل میڈیا کے ذریعے سٹاک مارکیٹ کے نام نہاد ماہرین کے تجزیےاور معلومات شائع کی گئیں ہیں جو سٹاک مارکیٹ میں عوام اور سرمایہ کاروں کی ٹریڈنگ پر اثر انداز ہوسکتی ہیں۔یہ معلومات اور تجزیے ایسے افراد کی جانب سے دیے جا رہےہیں جو کپیٹل مارکیٹ کے حوالے سے مشاورت فراہم کرنے کی مطلوبہ اہلیت نہیں رکھتے ۔ ان کی آراء و سفارشات کسی تحقیق اور معلومات کی بنیاد پر نہیں ہوتیں، کپیٹل مارکیٹ کے حوالے سے صرف اور صرف مطلوبہ کوالی فی کیشن رکھنے والے منظور شدہ ریسرچ تجزیہ کار ہی مشاورت فراہم کر سکتے ہیں۔

تازہ ترین