• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بزدار کا واقعہ کا نوٹس، تحقیقاتی کمیٹی قائم

لاہور(نمائندہ جنگ، جنگ نیوز)وزیراعظم عمران خان نے پاکستان انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ہونے والی ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کا نوٹس لیتے ہوئے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کسی کو قانون ہاتھ میں نہیں لینے دینگے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کی سربراہی میں واقعہ کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے آئی پی سی میں ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کا نوٹس لیتے ہوئے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اجلاس میں شرکت کیلئے اسلام آباد آئے وزیراعلیٰ پنجاب کو فوری طور پر لاہور پہنچنے اور پی آئی سی کا دورہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیراعظم نے پی آئی سی واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے اعلیٰ سطح کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے جس میں وفاقی کابینہ کے اہم ارکان کو بھی طلب کیا گیا ہے۔ہنگامی اجلاس میں وزیر داخلہ اور سیکرٹری داخلہ کو بھی بلا لیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے لاہور واقعے کے زخمیوں کو فوری طبی امداد دینے کی ہدایت کرتے ہوئے واقعے میں ملوث افراد کی نشاندہی کر کے ان کے خلاف فوری کارروائی کرنے کی ہدایت کی ہے۔

تازہ ترین