The media could not be loaded, either because the server or network failed or because the format is not supported.
Captions Settings Dialog
Beginning of dialog window. Escape will cancel and close the window.
شہباز، حمزہ، سلیمان اور اہلخانہ کے اثاثے منجمد
لاہور(نیوزرپورٹر) احتساب عدالت لاہور نے صدر ن لیگ و قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف، انکے بیٹوں حمزہ شہباز ، سلمان شہباز سمیت خاندان کے 9 افراد کے اثاثہ جات منجمد کرنے کا حکم دے دیا۔مختلف کمپنیوں میں موجود شئیرز بھی منجمد کرنے کا حکم ،شہبازخاندان 14 دن میں اعتراضات داخل کر اسکتا ہے، احتساب عدالت کے جج چوہدری امیرمحمد خان نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں نیب کی درخواست پرمحفوظ فیصلہ سناتے ہوئے شہبازشریف اوران کے خاندان کے 9 افراد کے اثاثہ جات منجمد کرنے کا حکم دے دیا۔نیب کےسپیشل پراسیکیوٹرحافظ اسد اللہ اعوان نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف اینڈ فیملی کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے اورمنی لانڈرنگ کی تحقیقات جاری ہیں۔