املتان (سٹاف رپورٹر) محکمہ صحت ملتان اور ضلعی انتظامیہ نے 16دسمبر سے شروع ہونے والی 3انسداد روز پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ورکروں کے مشاہدے میں2150روپے کے اضافے کا اعلان کر دیا ہے،جس کے بعد مشاہرے کی مجموعی رقم 4ہزار 50روپے تک ہوگئی ہے ،اسی حوالے سے محکمہ صحت انتظامیہ نے یو سی ایم اوز کے ساتھ ایک میٹنگ کی،جس میں انہوں نے تمام یو سی ایم اوز کو لیڈی ہیلتھ ورکرز کی غیر حاضری کی صورت میں متبادل افراد کی ٹریننگ مکمل کرکے 13دسمبر تک اپنی رپورٹ مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ محکمہ صحت انتظامیہ نے میٹنگ میں ڈی جی خان اور راجن پور اضلاع میں پولیو وائرس کی نشاندہی پر ہائی الرٹ بھی جاری کیا ہے،مذکورہ صورت حال کو مد نظر رکھتے ہوئے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت حکام نے پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ورکروں کے مشاہرے میں اضافی کردیا ہے۔