• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنڈی ٹیسٹ، بارش کی وجہ سے کھیل روک دیا گیا


راولپنڈی میں بارش کے باعث پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلے ٹیسٹ کے دوسرے دن کا کھیل بارش سے متاثر ہونے کے بعد دربارہ شروع ہوگیا ہے۔

مہمان ٹیم نے پنڈی ٹیسٹ کے دوسرے روز 202 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ سے اپنی پہلی نامکمل اننگز کا آغاز کیا تو پہلے سیشن میں 8 اوورز کے کھیل میں 22 رنز کے اضافے کے بعد ہی میچ کو بارش کی وجہ سے روکنا پڑا۔

بارش کے باعث جب کھیل روکا گیا تو سری لنکا نے 222 رنز بنا لیے تھے اور اس کے 5 کھلاڑی ہی آؤٹ ہوئے تھے۔

بارش سے متاثرہ میچ دوبارہ شروع ہوا تو شاہین شاہ نے ڈک ویلا کی وکٹ حاصل کی وہ 33 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

وکٹ کے دوسری جانب ڈی سلوا اپنی نصف سینچری اسکور کر چکے ہیں جبکہ ان کا ساتھ نئے آنے والے بیٹسمین پریرا دے رہے ہیں۔

اس سے قبل ٹیسٹ میچ کے پہلے روز مدھم روشنی میں پاکستانی پیسرز وقفے وقفے سے چمکتے رہے، فاسٹ بولرز نے پہلے دن سری لنکا کی 5 وکٹیں حاصل کرکے اپنی ٹیم کو بہتر پوزیشن میں لاکھڑا کیا۔

اظہر علی نےریگولر لیگ اسپنر یاسر شاہ کو ڈراپ کرکے 4 فاسٹ بولروں کے ساتھ سلو پچ پرٹیم کو میدان میں اتارا۔

سر د موسم میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا انتخاب کیا، پہلے سیشن میں پاکستانی بولر کوئی وکٹ حاصل نہ کرسکے جبکہ دوسری سیشن میں 4 وکٹوں سے پاکستانی ٹیم میچ میں واپس آئی۔

پہلے دن خراب موسم اور کم روشنی کی وجہ سے68.1اوورز کا کھیل ہوسکا تھا، ٹیسٹ میں پاکستان نے اوپنر عابد علی اور فاسٹ بولر عثمان خان شنواری کو ٹیسٹ کیپ دی۔

نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ کو طویل قامت ہونے کی وجہ سے وکٹ پر اضافی بائونس ملا ، انہوں نے16اوورز میں51 رنز دے کر 2 شکار کیے ، جبکہ محمد عباس نے 20.1اوورز میں 50 رنز دے کر چندی مل کو بولڈ کیا۔

شاہین شاہ نے 37 اور عثمان شنواری نے47 رنز دے کر ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا ہے، ٹیسٹ میں مہمان کپتان کرونا رتنے نے محتاط انداز میں کھیلتے ہوئے نصف سنچری اسکور کی۔

پہلے دن کے کھیل میں دلچسپ صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب عثمان شنواری نے کرونا رتنے کو 31رنز پر بولڈ کیا لیکن بیلز نہ گریں جس کے نتیجے میں انہیں لائف لائن مل گئی۔

کھانے کے وقفے کے بعد سری لنکا کی پہلی وکٹ 96 رنز پر گری ، کرونا رتنے 59 رنز بنا کر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے، انہوں نے 110گیندیں کھیلیں اور9 چوکے مارے۔

دوسری وکٹ 109 رنز پر گری اور اوشاڈا فرنانڈو 40 رنز بنا کر نسیم شاہ کا شکار بنے، بی کے جی مینڈس صرف 10 رنز ہی بناسکے اور عثمان شنواری کی گیند پر محمد رضوان کو کیچ دے بیٹھے، یہ عثمان کا پہلا ٹیسٹ وکٹ تھا۔

اوشاڈا فرنانڈو نے81 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے حارث سہیل کو ایک چھکا مارا جبکہ ان کی اننگز میں 6 چوکے بھی شامل تھے۔

اس تاریخی موقع پر پی سی بی نے کھلاڑیوں کے لیے یادگاری کیپس تقسیم کیں جبکہ سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ، اس میچ کی خاص بات یہ تھی کہ میزبان ٹیم کے تمام 11 کھلاڑی سری لنکاکےخلاف ہوم گراؤنڈ پر پہلا ٹیسٹ کھیل رہے تھے۔

تازہ ترین