• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ پولیس میں تبادلے، آئی جی کا چیف سیکریٹری کو خط

سندھ پولیس میں تبادلے ، آئی جی کا چیف سیکریٹری کو خط


سندھ پولیس میں تبادلوں پر آئی جی سندھ ڈاکٹر کلیم امام نے چیف سیکریٹری کو خط لکھ دیا۔

آئی جی سندھ نے پولیس افسران کے دیگر صوبوں میں تبادلے کر نے پر سخت رد عمل کا اظہار کیا ہے۔

چیف سیکریٹری کو لکھے گئے خط میں آئی جی سندھ نے کہا کہ خادم حسین رند سندھ پولیس کے اہم معاملات دیکھ رہے تھے۔

آئی جی سندھ ڈاکٹر کلیم امام نے لکھا کہ رضوان احمد ضلع شکار پور میں کچے کے ڈاکوؤں کیخلاف اہم کردار ادا کررہے تھے۔

آئی جی سندھ نے اپنے خط میں کہا کہ افسران کے اچانک تبادلہ نے محکمہ پولیس میں غیر یقینی صورتحال پیدا کی ہے جبکہ فیصلوں نے پولیس کے مورال اور آئی جی کی کمانڈ کو کمزور کیا ہے۔

آئی جی سندھ نے کہا کہ میں فورس کا سربراہ ہوں اور مجھے یہ فیصلے میڈیا سے پتہ چلےجبکہ عدالتی حکم کے مطابق آئی جی انفرادی طور پر تبادلے اور تقرری کرنے کا مجاز ہے۔

ڈاکٹر کلیم امام نے اپنے خط میں کہا کہ پولیس ایکٹ کے تحت بھی آئی جی سندھ تقرری اور تبادلوں کا اختیار رکھتا ہے، جبکہ پولیس کے محکمہ کو اپنا کردار تقرری اور تبادلوں میں بہتر انداز میں ادا کرنے دیا جائے۔

آئی جی سندھ نے چیف سیکریٹری کو خط گریڈ 20 کے خادم حسین رند اور گریڈ 18 کے ڈاکٹر رضوان کے تبادلے پر لکھا۔

تازہ ترین