• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشتعل وکلا کا ساتھ دینے پر وزیراعظم کے بھانجے شرمندہ

وزیراعظم کے بھانجے احتجاج کرنے والے وکلا میں شامل


وزیراعظم عمران خان کے بھانجے بیرسٹر حسان نیازی بھی لاہور میں پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) کے باہر احتجاج میں شریک تھے، تاہم اب وہ اپنے اس فعل پر شرمندگی کا اظہار کر رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر موجود ویڈیوز میں بیرسٹر حسان کو مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

اپنی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد وزیراعظم کے بھانجے نے اس پر ندامت اور شرمندگی کا اظہار کیا ہے۔

بیرسٹر حسان نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ وڈیو کلپ دیکھ کر شرمندگی محسوس کر رہا ہوں، یہ ایک قتل ہے۔

حسان نیازی کا کہنا تھا کہ متعلقہ ڈاکٹروں کے خلاف ان کا احتجاج اور سپورٹ محدود تھی اور اس احتجاج کی حمایت پر اپنی مذمت کا اظہار کرتا ہوں۔

انہوں نے شرمندگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کاش میں وہاں موجود نہ ہوتا۔

وزیراعظم عمران خان کے بھانجے بیرسٹر حسان نیازی حملہ آوروں کو اکساتے رہے، پتھر اور ڈنڈے مارنے والوں کا ساتھ دیتے رہے۔

جس پولیس موبائل کو وکیلوں نے شعلوں کی نذر کیا اس پر حسان نیازی  رقص کرتے رہے جبکہ جلائے جانے سے قبل اسی پولیس موبائل کا دروازہ حسان نیازی نے اپنے ہاتھوں سے کھولا تھا۔

تازہ ترین