• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کا بھانجا ہو یا کوئی اور، قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتا، وزیراطلاعات

وزیراعظم کا بھانجا ہو یا کوئی اور، قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتا، وزیراطلاعات


وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم کا بھانجا ہو یا کوئی اور،  قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتا۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے فردوس اعوان نے وکلا برادری پر زور دیا کہ وہ اپنے اندر موجود کالی بھیڑوں کی نشاندہی کریں۔ 

ان کا کہنا تھا کہ لاہور میں اسپتال میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے توڑ پھوڑ اور حملوں میں ملوث وکلا کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ 

واضح رہے کہ گزشتہ روز مشتعل وکلا نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) پر حملہ کردیا تھا اور اسپتال کی املاک کو بھاری نقصان پہنچایا تھا۔

ہنگامہ آرائی کی وجہ سے ڈاکٹر اور پیرامیڈیکل اسٹاف اپنی جان بچانے کے لیے اسپتال سے باہر نکل گیا جس کے باعث 3 افراد کی موت واقع ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر ویڈیوز وائرل ہوئیں جن میں دیکھا جاسکتا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کے بھانجے بیرسٹر حسان نیازی  بھی مشتعل مظاہرے میں شریک تھے۔

تاہم بعد میں انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک پیغام جاری کیا تھا جس میں انہوں نے اپنے اس فعل پر شرمندگی کا اظہار کیا تھا۔

تازہ ترین